25 جنوری ، 2014
کراچی…لانڈھی میں مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمدکے گھرکے باہرپولیس موبائل پر دستی بم سے حملہ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی میں مہاجر قومی موومنٹ کے رہنما آفاق احمد کے گھر کے باہر کھڑی پولیس موبائل پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ پر ملزمان نے دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکارجاں بحق ہوگیا جبکہ ایک خاتون سمیت 2افراد زخمی ہوگئے۔ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ ہلاک اہلکار کی لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔