26 جنوری ، 2014
پشاور…پشاور میں ہونے والے جمعیت علما اسلام (ف)کے جلسے میں خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف مختلف قراردادیں منظورکرلی گئیں ۔جلسے میں قرار داد منظور کی گئی کہ آپریشن سے گریز کرکے طالبان کے ساتھ فوری طور پرمذاکرات شروع کیے جائیں، تبلیغی مراکز، مساجد اور مدارس پرحملوں کی سازش کو بے نقاب کیا جائے۔یہ قرار داد بھی منظور کی گئی کہ بے امنی اور اغوا برائے تاوان کے باعث تاجر نقل مکانی کرنے پر مجبور ہورہے ہیں، حکومت تاجروں کو تحفظ فراہم کرے، حکومت اپنی شاہ خرچیاں بند کرے، فرنٹیر ہاوٴس اسلام آباد میں اجلاس کے نام پر صوبے کے وسائل لوٹے جا رہے ہیں۔ یہ قرار داد بھی منظور کی گئی کہ کنٹریکٹ پالیسی ختم کرکے اساتذہ کی میرٹ پر تقرریاں کی جائیں، حکومت عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ ایک قرار داد میں کہا گیا کہ این جی اوز کے ذریعے تعلیمی اصلاحات کے نام پر مغربی ثقافت کو متعارف کروایا جارہا ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔