26 جنوری ، 2014
پشاور…پاکستان تحریک کے چیئرمین انصاف عمران خان نے ہنگوبم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے گناہوں کا خون بہانے والے انسان ہیں نہ مسلمان۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ جاں بحق بچوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ زخمی بچوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔