26 جنوری ، 2014
کراچی…مہاجر قومی موومنٹ کے چےئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ ٹارگٹڈآپریشن ایسے ہی چلتا رہا تو 20سال تک نتائج نہیں نکلیں گے۔ گزشتہ روز لانڈھی میں پولیس موبائلوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے آفاق احمد کا کہنا تھا کہ واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ انہوں نے سوال کیاکہ جب دہشت گرد پکڑے جاتے ہیں تو ان کی سیاسی وابستگیاں ظاہر کیوں نہیں کی جاتیں؟ آفاق احمد نے مطالبہ کیا کہ تمام قانونی اور غیرقانونی اسلحے پر پابندی عا ئدکی جائے۔