پاکستان
27 جنوری ، 2014

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کیلئے پابندی عائد

کراچی…کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی گئی ہے، یہ پابندی شہر میں گزشتہ کئی دنوں سے جاری ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گرد حملوں میں اضافے کے سبب عائد کی گئی ہے۔ کراچی کے شہری ہوجائیں ہوشیارکیونکہ شہر میں ایک بارپھر موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے،وہ بھی ایک یا دو دن کے لیے نہیں پورے ایک ماہ کے لیے۔حکومت سندھ کی جانب سے اس سے قبل بھی کئی مرتبہ ڈبل سواری پرپابندی عائد کی گئی لیکن اکثریہ پابندی کسی اہم موقع یعنی عید، محرم الحرام، بارہ ربیع الاول وغیرہ پرہی عائد کی جاتی رہی لیکن اس بار شہرمیں جاری دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی بناء پرایسا کیا گیا ہے۔پولیس اور رینجرز کی جانب سے کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے تاہم ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردی کی وارداتوں میں کمی نظرنہیں آرہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 نافذ کرکے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پردوبارہ پابندی عائد کرنا عام شہری کوایک بار پھرشدید مشکلات میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

مزید خبریں :