27 جنوری ، 2014
پشاور…مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قوم کے بڑے طالبان سے مذاکرات پر متفق ہیں تو مذاکرات کیوں نہیں کرتے؟ طاقت کا استعمال کسی مسئلے کا حل نہیں، آپریشنز سے دہشت گردی میں کمی نہیں آئی بلکہ اضافہ ہوا ہے۔ پشاور کے مین جی ٹی روڈ پر جے یو آئی ف کا سیاسی دنگل سجایا گیاجس میں کڑی تنقید کا نشانہ بنی پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت۔ پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ موجودہ دور حکومت میں بھتہ خوری کو فروغ ملا، اس سے قبل صوبے میں کبھی بھتے کی پرچیاں تقسیم نہیں ہوئیں۔