27 جنوری ، 2014
اسلام آباد…اسلام آباد میں پولیس نے سبزی منڈی اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کر کے 379 افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق زیرحراست افراد میں مشتبہ اور غیر قانونی طورپرمقیم افغان شہری شامل ہیں۔ سرچ آپریشن میں 400 پولیس اہلکاروں اور کمانڈوز نے حصہ لیا۔ سرچ آپریشن مشتبہ اور غیر قانونی طورپرمقیم افراد کی موجودگی کی اطلاع پرکیا گیا۔ ایس ایس پی ڈاکٹررضوان کے مطابق زیر حراست افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔