پاکستان
27 جنوری ، 2014

بھارت کا پاکستان پر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا الزام

بھارت کا پاکستان پر کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کا الزام

اسلام آباد…بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان کے عسکری حکام نے بھارتی الزام کی تردید کی ہے۔ بھارتی فوج کے سینئر میجر جنرل انیل چوہان نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں الزام عائد کیا کہ صبح6 بج کر15 منٹ پر پاکستان کی جانب سے اْڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کا سلسلہ تین گھنٹے تک جاری رہا۔ میجر جنرل انیل چوہان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیار استعمال کیے گئے لیکن بھارتی فوج نے امن کی خاطر جوابی کارروائی نہیں کی۔ دوسری جانب پاکستان کے عسکری حکام نے بھارتی جنرل کا الزام مسترد کردیا ہے۔

مزید خبریں :