پاکستان
27 جنوری ، 2014

لاہور: شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 فرار

لاہور: شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، 1 فرار

لاہور… لاہور کے علاقے شاد باغ میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ پولیس کے مطابق شادباغ کے علاقے میں سی آئی اے کوتوالی نے اطلاع ملنے پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی،پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک ڈاکو فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت گلفام اور شعیب کے نام سے ہوئی ہے جو قتل،اغواء برائے تاوان اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس بھجوا دیا ہے۔

مزید خبریں :