27 جنوری ، 2014
پشاور …پشاور کے علاقے بڈہ بیر میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جان بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بڈ ھ بیر ماشو خیل میں پیش آیا جس میں نامعلوم افراد نے گھر پر فائرنگ کر کے تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا ، تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہو ا جس کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سر چ آپریشن شروع کی ہے۔