27 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے ۔پولیس کے مطابق قصبہ کالونی کے علاقے پراچہ چوک پر واقع دکان پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار وں نے فائرنگ کردی جس سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کی شناخت ریاض اور ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے اور دونوں سگے بھائی تھے۔ واقعے کے بعد علاقے میں صورتحال کشیدہ ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعہ کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ دوسری جانب حکومت سندھ نے گزشتہ رات 12 بجے سے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کررکھی ہے۔