پاکستان
27 جنوری ، 2014

بدین، میانوالی:2 ٹریفک حادثات میں 2 افرادجاں بحق اور16زخمی

بدین، میانوالی:2 ٹریفک حادثات میں 2 افرادجاں بحق اور16زخمی

بدین/میانوالی… بدین اور میانوالی میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور16زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق پہلا واقعہ بدین میں حیدر آباد روڈ پر پیش آیا جہاں ایک کار سامنے سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔حادثہ میں ایک شخص موقع پر جاں بحق اور دو افراد زخمی ہو گئے دوسرا حادثہ ماتلی بائی پاس پر ہوا جہاں تیز رفتار وین ریلوے پھاٹک سے ٹکر ا گئی جس سے ایک شخص جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب میانوالی میں لاہور جانے والی دوبسوں میں ٹکر سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔


مزید خبریں :