پاکستان
27 جنوری ، 2014

پنجاب یونیورسٹی کے داخلوں میں مبینہ بے ضابطگی پر رپورٹ طلب

پنجاب یونیورسٹی کے داخلوں میں مبینہ بے ضابطگی پر رپورٹ طلب

لاہور…وزیراعلیٰ پنجاب سیکریٹریٹ نے پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمیونی کیشن اسٹڈیز کے داخلوں میں مبینہ بے ضابطگی کی رپورٹ طلب کر لی۔یونیورسٹی حکام کا کہنا ہیکہ داخلے کھیلوں کی مخصوص نشستوں پر کئے گئے۔ کوئی بے ضابطگی نہیں ہوئی۔وزیر اعلی ٰپنجاب سیکریٹریٹ کی جانب سے ایک میڈیارپورٹ پر پنجاب یونیورسٹی سے وضاحت طلب کی گئی ہے،جس میں پوچھاگیا ہے کہ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن اسٹڈیز نے ایم فل پروفیشنل ٹریک میں بغیر انٹری ٹیسٹ3 طلباء کوداخلہ کیسے دے دیا،ان طلبہ میں ارسلان صادق ،آمنہ محبوب اور عون عباس شامل ہیں۔ادھر ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر نوشینہ سلیم نے جیونیوزکو بتایا کہ داخلوں میں کہیں کوئی بے ضابطگی نہیں کی گئی۔ 2طالب علموں کو اسپورٹس کی بنیاد پر داخلہ دیاگیا ہے جبکہ تیسرے کو داخلہ نہیں ملا۔

مزید خبریں :