27 جنوری ، 2014
کراچی …کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 55فیصد ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت13 اور زیادہ سے زیادہ 28ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا مکان ہے، اگلے چوبیس گھنٹوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے اور ہوائیں چلتی رہیں گی۔