پاکستان
27 جنوری ، 2014

سعودی عرب پاکستان سے JF-17 تھنڈر خریدنے کا خواہشمند

سعودی عرب پاکستان سے JF-17 تھنڈر خریدنے کا خواہشمند

نیویارک…سعودی عرب نے پاکستان اور چین کے تعاون سے تیار کئے جانے والے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ایک امریکی جریدے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی وزارت دفاع اور سعودی فضائیہ جے ایف 17 تھنڈر پروگرام کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، اور اس منصوبے میں شرکت پر غور کیا جارہا ہے، رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب کو جے ایف 17 تھنڈرطیارے مشترکہ طور پر تیار کرنے کے علاوہ ٹیکنالوجی منتقلی کی بھی پیش کش کی ہے،یہ پیشکش سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ سلمان بن سلطان کے گزشتہ ہفتے پاکستان کے دورے کے دوران کی گئی۔

مزید خبریں :