پاکستان
27 جنوری ، 2014

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دودہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دودہشتگرد ہلاک

میرعلی…شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دودہشتگردمارے گئے۔سرکاری ذرائع کے مطابق میرعلی میرانشاہ روڈ پر علاقہ عید ک کے قریب کرفیو کے دوران مسلح شدت پسندوں کی اطلاع پر گن شب ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی گئی۔اس کارروائی میں دوشدت پسند مارے گئے۔جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔شمالی وزیرستان میں گذشتہ ایک ہفتے سے شدت پسندوں کے خلاف فورسز کی کارروائی جاری ہے۔اس دوران داخلی وخارجی راستوں پر سخت تلاشی لی جاتی ہے اورمشتبہ افرادکے خلاف سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔میرانشاہ اورمیرعلی سمیت مختلف علاقوں سے قبائل نقل مکانی کرکے بنوں ،ٹانک اوردیگرعلاقوں میں منتقل ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :