27 جنوری ، 2014
لاہور …لاہور پولیس نے ممتاز ڈراما نگار اور کالم نگار اصغر ندیم سید پرفائرنگ کیس میں ملوث2 ملزموں کو حراست میں لے لیا۔ ملزموں کونامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اصغر ندیم سید پرفائرنگ کے شبے میں پکڑے گئے ملزموں کی عمریں 25 سے 30 سال کے درمیان ہیں،انہیں واپڈا ٹاوٴن کے قریبی فلیٹس سے گرفتار کیا گیا ،ملزموں سے مختلف پہلووٴں پرتفتیش کی جا رہی ہے۔اصغر ندیم سید کو چندروز پہلے شوکت خانم اسپتال کے قریب موٹرسائیکل سوار2افرادنے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا تھا۔انہیں بازو اور کمر پر 2گولیاں لگی تھیں اور وہ تاحال نجی اسپتال میں زیر ِعلاج ہیں۔