27 جنوری ، 2014
اسلام آباد…سپریم کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ضیا الرحمان کی رکنیت بحال کر دی۔سپریم کورٹ میں جعلی ڈگری کیس کی سماعت جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی مین تین رکنی بنچ نے کیس کی۔ عدالت نے جعلی ڈگری سے متعلق الیکشن ٹریبیونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ن لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ضیا الرحمان کی رکنیت بحال کر دی۔ضیا الرحمان پی کے54 مانسہرہ سے کامیاب ہوئے تھے۔