پاکستان
27 جنوری ، 2014

ہمیں اپنی نسل اور ریاست کو ہر صورت بچانا ہے،وزیر اعظم

ہمیں اپنی نسل اور ریاست کو ہر صورت بچانا ہے،وزیر اعظم

اسلام آباد…وزیر اعظم کی زیر صدارت مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہو گیا ،ذرائع کے مطابق اجلاس میں طالبان سے مذاکرات یا آپریشن کے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا،حکومتی حکمت عملی پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کابھی فیصلہ کیا گیا ۔ وزیراعظم نے اجلاس میں اخطاب کرتے ہو ئے کہا کہ طالبان کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرنے والوں کو پذیرائی مل رہی ہے،بات چیت کے عمل کی حمایت کرنے والوں کو خاموشی کا سامنا ہے۔وزیر اعظم نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہہمیں اپنی نسل اور ریاست کو ہر صورت بچانا ہے، دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے بغیر پاکستان ترقی نہیں کرسکتا،ملک میں امن و استحکام کے لیے تمام اقدامات اٹھائیں گے،دہشت گردی کے خلاف جان قربان کرنے والے جوان ہمارے ہیرو ہیں۔

مزید خبریں :