پاکستان
27 جنوری ، 2014

سانحہ راولپنڈی ،ملوث تمام ملزمان کیخلاف حتمی چالان پیش کرنیکا عدالتی حکم

 سانحہ راولپنڈی ،ملوث تمام ملزمان کیخلاف حتمی چالان پیش کرنیکا عدالتی حکم

راولپنڈی…انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ سانحہ راولپنڈی کیس میں ملوث تمام ملزمان کیخلاف حتمی چالان 10 فروری تک پیش کیے جائیں۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ راولپنڈی کے گرفتار 71 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔ پولیس نے 53 ملزمان کے خلاف عبوری چالان عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے پولیس کو 10 فروری تک تمام ملزمان کیخلاف حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں :