پاکستان
27 جنوری ، 2014

پی آئی اے کی بحالی اولین ترجیح ہے، شجاعت عظیم

 پی آئی اے کی بحالی اولین ترجیح ہے، شجاعت عظیم

اسلام آباد… وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے ایوی ایشن شجاعت عظیم نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی بحالی ان کی اولین ترجیح ہے۔ پی آئی اے ملازمین کے نام پیغام میں انھوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے میں ملازمین کی چھانٹی کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ۔ شہری ہوا بازی کے معاون خصوصی شجاعت عظیم کا کہنا ہے کہ تین جدید طیارے جولائی میں پی آئی اے کو مل جائیں گے جبکہ مزید دس طیاروں کیلئے ٹینڈر جلد جاری کردیا جائے گا۔ اپنے پیغام میں انھوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کی ترقی کیلئے یونین اور تمام ایسوسی ایشنز کو اعتماد میں لیں گے ۔

مزید خبریں :