27 جنوری ، 2014
کراچی…میٹرک بورڈ آفس کے قریب اسٹریٹ کرائم میں ملوث مبینہ ملزم شہریوں کے ہتھے چڑھ گیا،شہریوں نے خوب دھنائی کے بعد ملزم کو پولیس کے حوالے کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق مبینہ ملزم شہری کو لوٹنے آیا تھا،شہری نے موقع پاکر اس کو دبوچ لیا۔ شہریوں نے مبینہ ملزم کو مارپیٹ کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ایس ایس پی کے مطابق ملزم کے خلاف چالان جلد عدالت میں پیش کریں گے۔