28 جنوری ، 2014
واشنگٹن…پاکستان کے مشیر برائے خارجہ اور قومی سلامتی امورسرتاج عزیز نے کہاہے کہ امریکا کی جانب سے اتحادی سپورٹ فنڈ 2014ء کے بعد بھی جار ی رہے گا۔دونوں ممالک کے طویل مدتی مفادات مشترک ہیں۔پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات کے بعد سرتاج عزیز اور جلیل عباس جیلانی نے بریفنگ دی۔ اس موقع پر سرتاج عزیز نے کہا کہ اتحادی سپورٹ فنڈ 2014ء کے بعد بھی جاری رہے گا۔ افغانستان سے اتحادی افواج کے جانے کے بعد پید اہونے والے خلا کو کوئی تیسرا ملک پر نہ کرے، افغان آپس میں بیٹھ کر کوئی فیصلہ تو ہم اس کی تعمیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ افغان سیکیورٹی فورسز دہشت گرد ی پر قابو پانے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔افغانستان میں اتحادی افواج کی موجودگی کی ضرورت ہے۔ مشیر برائے خارجہ نے کہا کہ پاکستان میں پہلے ہی 30 لاکھ افغان مہاجرین موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں پیدا ہونے والا خلا کوئی تیسرا ملک پر کرنے کی کوشش نہ کرے۔