28 جنوری ، 2014
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں سابق صدر پرویز مشرف کی 31 جولائی2009 کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کی سماعت جاری ہے، سپریم کورٹ کا 14 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کررہا ہے۔پرویز مشرف کے وکیل ابراہیم ستی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پرویز مشرف کو آئین میں ترمیم کا اختیار دیا گیا،100 سے زائد آرٹیکلز میں ترامیم کی گئیں،مشرف نے 2000 ء میں پی سی اوکے تحت ججزکیلئے نیاحلف نامہ جاری کیا، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری بھی پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والوں میں شامل تھے،9 مارچ 2007 کو سابق چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس داخل ہوا،20 جولائی 2007کو سپریم کورٹ نے سابق چیف جسٹس کی بحالی کا فیصلہ دیا،بحالی کے بعد ریفرنگ اتھارٹی نے نظر ثانی درخواست داخل نہیں کی۔