پاکستان
29 جنوری ، 2014

کراچی:ناظم آباد میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے،6 افراد زخمی

کراچی:ناظم آباد میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے،6 افراد زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد میں یکے بعد دیگرے دو دھماکوں میں2 رینجرز اور ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رینجرز کی چوکی پر دستی بم پھینکا گیاجس کے فوری بعد ایک اور دھماک ہوا ،دھماکا پہلے نصب دھماکا خیزمواد سے کیا گیا۔ دھماکوں کے نتیجے میں دو رینجرز اور ایک پولیس اہلکار سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے دھماکوں کی تحقیقات شروع کردیں۔



مزید خبریں :