29 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے ناظم آباد میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب خود کش دھماکے میں رینجرز اہلکار سمیت 2افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ رینجرز حکام کے مطابق موٹر سائیکل سوار خود کش حملہ آوور نے سچل رینجرز کے ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی ،روکنے پر اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔دھماکے سے ڈیوٹی پر موجودایک رینجرز اہلکار سمیت 2افرادجاں بحق ہو گئے ۔ دھماکے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، حکام نے دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔