پاکستان
29 جنوری ، 2014

حکومت کوسب سے پہلے طالبان پر اپناا عتماد بحال کرنا ہوگا، رستم شاہ مہمند

حکومت کوسب سے پہلے طالبان پر اپناا عتماد بحال کرنا ہوگا، رستم شاہ مہمند

اسلام آباد…سابق سفارتکار اور سیاسی تجزیہ کار رستم شاہ مہمندنے کہا ہے کہ حکومت کوسب سے پہلے طالبان پر اپناا عتماد بحال کرنا ہوگا،طالبان کے کچھ گروہ مذاکرات کے مخالف ہیں،مذاکرات مخالف طالبان گروہ مذاکراتی عمل سبوتاژکرنے کی کوشش کریں گے۔رستم شاہ مہمندنے جیونیوزسے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت نے مذاکراتی ٹیم میں شامل کرنے پر مشاورت نہیں کی،میڈیا کے ذریعے پتا چلا کہ میرا نام 4رکنی ٹیم میں شامل کر لیا گیا، حکومت کو طالبان قیدیوں کی رہائی سے متعلق پالیسی وضع کرنا ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیرملکی فوجوں اور قبائلی علاقوں سے فوج کے انخلا کی پالیسی بھی وضع کرنا ہوگی۔

مزید خبریں :