پاکستان
29 جنوری ، 2014

کراچی:قصبہ کالونی میں گاڑی میں دھماکا، ایک شخص زخمی

کراچی:قصبہ کالونی میں گاڑی میں دھماکا، ایک شخص زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں ایک گاڑی میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔دوسری جانب ایس پی ویسٹ عرفان بلوچ نے دعویٰ کیا ہے کہ قصبہ کالونی میں ہونے والا دھماکا گاڑی میں سلنڈر پھٹنے سے ہوا۔

مزید خبریں :