پاکستان
30 جنوری ، 2014

کراچی: قصبہ کالونی میں دھماکا، 10 افراد زخمی

کراچی: قصبہ کالونی میں دھماکا، 10 افراد زخمی

کراچی…کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں دھماکے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔ دھماکا رہائشی علاقے میں ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ امدادی کارروائیاں کی جارہی ہیں اور زخمیوں کواسپتال پہنچایا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز بنارس کے علاقے میں بھی سنائی دی گئی۔واقعہ میں 10 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مزید خبریں :