30 جنوری ، 2014
کراچی…قصبہ کالونی میں عوامی نیشنل پارٹی کے مقامی رہنما محمد علی کے گھر کے باہر3 دھماکوں کے نتیجے میں15 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔دھماکوں کے بعد علاقے میں شدید فائرنگ بھی کی گئی۔ دھماکوں کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔ دھماکے میں امدادی کارروائیوں کے لیے پہنچنے والی ایک ایمبولینس بھی تباہ ہوگئی ہے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکا اس قدر زور دار تھا کہ اس کی آواز بنارس کے علاقے میں بھی سنائی دی گئی۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔