02 فروری ، 2014
پشاور …تحریک انصاف کے رہنماء اور کے پی کے وزیر اطلاعات شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ دھماکے میں تیسری قوت ملوث ہوسکتی ہے،دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم موجودہ صورتحال کے تناظر میں سینما انتظامیہ کو پہلے ہی آگاہ کردیا تھا کہ کسی قسم کی بھی دہشتگردی کی واردات ہوسکتی ہے لہذا سیکورٹی انتظاما ت کرکے رکھے جائیں،لیکن پھر بھی دھماکا ہوا ہے اب اسکی تحقیقات کی جائے گی۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ فرمان نے مزید کہا کہ بہت ساری قوتیں کام کررہی ہیں،جن میں افغان اور بھارتی خفیہ ایجنسیاں بھی شامل ہیں۔انھوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہریوں کو سیکورٹی کی فراہمی کے لیے موثر اقدامات کررہی ہے۔