28 نومبر ، 2024
حکومت پنجاب کی جانب سے اگست اور ستمبر کے بلوں میں دیے گئے14 روپے کے ریلیف سے 48 فیصد پاکستانی واقف جبکہ 47 فیصد نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔
یہ بات گیلپ پاکستان کے ایک حالیہ سروے میں سامنے آئی ہے۔
سروے کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف سے شہر ی آبادی اور مردوں کی اکثریت آگاہ نظر آئی ،مردوں میں 58 فیصد نے بجلی کے بلوں میں ریلیف سے آگا ہ ہونے ، 40فیصد نے اس بارے میں کچھ نہ جاننے کا کہا۔
سروے میں خواتین میں 55فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے لاعلم تو 37فیصد آگاہ دکھائی دیں۔
گیلپ پاکستان کے سروے کے مطابق شہروں میں 59فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے آگاہ جبکہ 39فیصد نے لاعلم ہونے کا کہا۔
البتہ دیہی آبادی میں 52فیصد بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ناواقف نظر آئےجبکہ 41فیصد نے اس بار ے میں جاننے کا کہا۔