03 فروری ، 2014
لاہور…لاہور میں پولیس نے بچی زیادتی کیس میں ملوث مرکزی ملزم اعجاز کے ساتھی کو بھی گرفتار کر لیا۔پانچ سالہ بچی سے زیادتی میں ملوث مرکزی ملزم اعجاز کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزم ولایت کی بیوی اور بہن کی نشاندہی پر پولیس نے رات گئے باٹا پور میں چھاپہ مارا اورملزم ولایت کو بھی گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ملزم ولایت کا کہنا ہے کہ بچی سے اعجاز عرف ججی نے زیادتی کی تھی۔ پولیس نے دونوں ملزمان کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔