04 فروری ، 2014
اسلام آباد…مولانا سمیع الحق نے حکومتی کمیٹی کی جانب سے ملاقات سے انکار پر شدید رد عمل ظاہر کیا ہے،وہ کہتے ہیں کہ حکومت کو شکرادا کرنا چاہیے کہ ہم درمیان میں ہیں لیکن حکومت کی سنجیدگی سب کے سامنے ہیں، وہ تو طالبان سے رابطہ ہی نہیں کرسکے،اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ ملک کو بڑی جنگ سے بچانا چاہتے ہیں،مذاکرات کا عمل سنجیدگی سے آگے بڑھانا چاہتے ہیں،ہم امن کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی کا فرض تھا کہ ہم سے رابطہ کرتے لیکن حکومت کی وٴ کمیٹی نے پہلے دن سے ہی لاتعلقی کا اظہار کیا،حکومت کی کمیٹی ملاقات کی اہمیت نہیں سمجھتی، ہماری طرف سے مذاکرات کے لیے دروازہ کھلا ہے ،طالبان کمیٹی میں مسجد کا موٴذن بھی ہوگا تو اس سے بھی بات کرنا ہو گی۔