دنیا
01 اپریل ، 2012

بشار الاسد کیخلاف جاری بغاوت کو ناکام بنا دیا،شامی حکومت

 بشار الاسد کیخلاف جاری بغاوت کو ناکام بنا دیا،شامی حکومت

بیروت…شام کی حکومت نے کہا ہے کہ صدر بشار الاسد کو ہٹانے کی غرض سے ایک سال سے جاری بغاوت کو ناکام بنا دیا ہے لیکن مکمل امن تک تمام شہروں میں فوج بدستور تعینات رہے گی۔ وزارت خارجہ کے ترجمان جہاد المقدیسی نے اخبار نویسوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ صدر بشارالاسد حکومت گرانے کی تمام کوششیں ناکام بنا دی گئیں۔ اب ہمارا مقصد ملک میں استحکام اور امن کو یقینی بنانا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بعض قوتوں کی جانب سے اصلاحات کا عمل ناکام بنانے کا راستہ روکیں گے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ تمام شہروں میں مکمل امن تک فوج بدستور تعینات رہے گی۔ اقوام متحدہ امن مشن معاہدے کے بعد شہروں سے فوجی انخلاء کا عمل شروع کیا جائیگا۔

مزید خبریں :