کھیل
01 اپریل ، 2012

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، انگلش ٹیم کاپہلے،پروٹیز دوسرے نمبرپر

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ، انگلش ٹیم کاپہلے،پروٹیز دوسرے نمبرپر

دبئی…انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تازہ ترین ٹیموں کی عالمی درجہ بندی میں انگلش ٹیم کا پہلے نمبر پر قبضہ برقرار ہے،پاکستان پانچویں اور بھارت ساتویں نمبر پر ہے۔ بلے بازوں میں کیون پیٹرسن اورباؤلنگ کے میدان میں گریم سوان بدستور سر فہرست ہیں۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں شین واٹسن پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں ٹی ٹوئنٹی کی عالمی چمپئن انگلینڈ کی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر ہے، جنوبی افریقادوسرے سری لنکا تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے پاکستان پانچویں آسٹریلیا چھٹے اور بھارت کی ٹیم ساتویں نمبر پر ہے۔ بلے بازوں میں انگلینڈ کے کیون پیٹرسن پہلے نیوزی لینڈ کے مارٹن گپ ٹیل دوسرے انگلینڈ کے ایوان مورگن تیسرے نیوزی لینڈ کے برینڈن میک کولم چوتھے،مہیلا جے وردھنے پانچویں اور تلکارتنے دلشان چھٹے نمبر پر ہیں۔ ٹاپ ٹین میں کوئی بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بھارت کے سریش رائنا ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والے واحد بلے باز ہیں، وہ ساتویں نمبر پر موجود ہیں، گوتم گھمبیر تین درجے ترقی پا کر چودہویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ باؤلنگ کے شعبے میں گریم سوان پہلے اجنتھا مینڈس دوسرے اور پاکستان کے سعید اجمل تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاہد آفریدی پانچویں اور محمد حفیظ کا ساتواں نمبر ہے۔ آل راؤنڈرز کی فہرست میں شین واٹسن بدستور سر فہرست ہیں۔ شاہد آفریدی دوسرے اور محمد حفیظ چوتھے نمبر پر ہیں۔

مزید خبریں :