01 اپریل ، 2012
لاہور … بجلی کی قلت ایک بار پھر 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گئی ، پیپکو نے شکایت کی ہے کہ پیپکو کو مطلوبہ مقدار میں نہ رقم مل رہی ہے اور نہ تیل۔ پیپکو ذرائع کے مطابق بجلی کی قلت دوبارہ 6 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گئی ہے جبکہ پیپکو کو مطلوبہ مقدار میں نہ رقم مل رہی ہے اور نہ تیل۔ دوسری جانب لیسکو سمیت ڈسٹری بیوشن کمپنیز نے صنعتی زون میں لوڈ شیڈنگ شروع کردی ہے اور صنعتی زون کے خود مختار فیڈر پر 6 گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ پیپکو ذرائع نے بتایا ہے کہ لاہور میں ہر ایک گھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپکو کو روزانہ 35 ہزار ٹن فرنس آئل کی ضرورت ہے۔