پاکستان
19 فروری ، 2014

ہرحالات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہے،علامہ احمد لدھیانوی

ہرحالات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہے،علامہ احمد لدھیانوی

اسلام آباد…اہل سنت والجماعت پاکستان کے سربراہ علامہ احمد لدھیانوی کا کہنا ہے کہ ہر حالات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھنا ہے، ملکی مفاد میں جو بات ہوگی ہم اس کی حمایت کریں گے۔ اسلام آباد میں نیوزکانفرنس میں علامہ احمد لدھیانوی کاکہنا تھا کہ ایران کے سرحدی محافظوں کا اغوا قابل مذمت ہے، انہیں بازیاب کرایاجائے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں مبینہ طور پر تخریب کاری کے لیے آنے والی غیرملکی امداد اور اسلحے کی آمد روکنے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ سربراہِ اہل سنت والجماعت نے بتایا کہ ان کا لشکر جھنگوی سے کوئی تعلق نہیں اور وہ محاذ آرائی کے حامی نہیں ہیں۔

مزید خبریں :