19 فروری ، 2014
ڈیرہ اسماعیل خان…مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اصل میں آپریشن کرنا ہے ،باقی سب کہانیاں ہیں، طالبان سے مذاکرات کے لیے بننے والی کمیٹیاں کسی اور نے بنائی ہیں۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیلئے بنایا گیا میکانزم کافی نہیں تھا اور یہ کہنا کہ امن کو ایک اور موقع دیا، یہ جملہ مشکوک تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سیاسی لوگوں کی ہے مگر مذاکرات کے لئے نمائندگی غیر سیاسی لوگوں کو دی گئی ہے، اگر مفاہمت کرانی ہے تو صرف طالبان نہیں بلکہ عسکریت پسندی کو سامنے رکھا جائے۔