دنیا
03 اپریل ، 2012

امریکا :ایٹمی توانائی سے چلنے والے جاسوس طیارے بنائے گا

امریکا :ایٹمی توانائی سے چلنے والے جاسوس طیارے بنائے گا

واشنگٹن. ... .امریکی سائنس دانوں نے ایٹمی توانائی سے چلنے والے جاسوس طیارے بنانے کا منصوبہ تیارکرلیا ہے۔ برطانوی اخبار کے مطابق ایٹمی توانائی سے چلنے والے جاسوس طیارے دنیا کے دور دراز علاقوں میں دوبارہ ایندھن لئے بغیر کئی ماہ تک پرواز کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں گے۔ امریکی حکومت کی Sandia نیشنل لیبارٹریزنے ایٹمی توانائی سے چلنے والے جدیدترین جاسوس طیارے بنانے کے لئے بلیو پرنٹس تیار کرلئے ہیں۔ دفاعی کنٹریکٹر نار تھروپ گرومین Grumman کو ان طیاروں کی پرواز کا وقت دنوں سے بڑھا کر مہینوں تک پہنچانے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

مزید خبریں :