03 اپریل ، 2012
اسلام آباد.. . .پارلے منٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا ا جلاس آج پھر ہوگا۔پیر کو سینیٹر رضا ربانی کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ارکان اسحاق ڈار اور مہتاب عباسی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاجاً شرکت نہیں کی۔ کمیٹی کے چیئرمین رضا ربانی کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافہ انتظامیہ کا معاملہ ہے۔ مسلم لیگ ن کے ارکان کو اجلاس میں شرکت کرنی چاہئے۔ رضا ربانی کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی صرف ان سفارشات کو نئے سرے سے مرتب کررہی ہے جن پر تحفظات ظاہر کئے گئے تھے۔