پاکستان
24 فروری ، 2014

یونیورسٹی ٹاؤن خود کش دھماکے میں حملہ آورایک ہی تھا،آئی جی خیبر پختونخوا

 یونیورسٹی ٹاؤن خود کش دھماکے میں حملہ آورایک ہی تھا،آئی جی خیبر پختونخوا

پشاور…آئی جی خیبرپختونخوا ناصر درانی نے کہا ہے کہ پشاور میں ایرانی قونصلیٹ واقع یونیورسٹی ٹاؤن خود کش دھماکے میں حملہ آورایک ہی تھا۔آئی جی کے مطابق ایف سی کی چیک پوسٹ پرخودکش حملہ ہوا جس میں ایک ایف سی اہلکارشہید،3زخمی ہوئے ،آئی جی ناصردرانی کے مطابق خودکش حملہ آورایرانی قونصلیٹ کی سیکیورٹی پرمعمورایف سی چیک پوسٹ تک پہنچا اور جب ایف سی اہلکارنے خودکش حملہ آورکوروکاتواس نے خودکودھماکے سے اْڑالیا،آئی جی خیبر پختون خوا نے جیونیوز سے گفتگو میں مزید کہا کہ حملہ آورایک ہی تھاجس نے خودکودھماکے سے اْڑالیا۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ ہم حالت جنگ میں ہیں،ایف سی اہلکاروں نے ایرانی قونصلیٹ یاکسی اورہدف کواپنی جان دیکربچایاہے۔

مزید خبریں :