24 فروری ، 2014
لاہور…پاکستان کے معروف صنعت کارمیاں منشا مقامی اسپتال میں کامیاب انجیوپلاسٹی کے بعد اب روبہ صحت ہیں،ڈاکٹرز کے مطابق معروف صنعت کارمیاں منشاکی حالت تسلی بخش ہے،ان کی انجیوپلاسٹی کامیاب رہی اور وہ اب خطرے سے باہر ہیں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ میاں منشاکوآج صبح طبعیت میں خرابی کے سبب اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔