پاکستان
24 فروری ، 2014

سندھ کابینہ کا اجلاس،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی بھرپورحمایت کافیصلہ

سندھ کابینہ کا اجلاس،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کی بھرپورحمایت کافیصلہ

کراچی…سندھ کابینہ کا اجلاس پیر کو وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ فوجی آپریشن کی بھرپورحمایت کافیصلہ کیا گیا،اس موقع پر دہشتگردوں کوسندھ میں داخل ہونے سے روکنے کیلیے داخلی راستوں پرسخت نگرانی کے احکامات بھی جاری کیے گئے۔جبکہ سندھ کابینہنے وفاقی حکومت سے غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے ادارے نارا کوفعال کرنیکی سفارش بھی کیا۔صوبائی کابینہ نے غیرقانونی موبائل سمز کوفوری طور پر بندکرنے اورسندھ پولیس کوجدیدہتھیاردینے کی بھی سفارش کی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کابینہ کو بتایا کہ پولیس میں 10 ہزار اہلکار بھرتی کیے جارہے ہیں۔انھوں نے مزید کہا کہ پولیس کوسالانہ بجٹ 42 ارب کے علاوہ 5 ارب کے فنڈز دیے جائیں گے۔

مزید خبریں :