پاکستان
24 فروری ، 2014

موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی آج ختم ہوجائیگی ،شرجیل میمن

 موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی آج ختم ہوجائیگی ،شرجیل میمن

کراچی…وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی پابندی آج ختم ہوجائیگی ،صوبائی وزیرنے پیر کی شب میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ عوام کی سہولت کیلیے پابندی میں توسیع نہیں کی گئی،تاہم ضرورت پڑنے پر موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگائی جاسکتی ہے،شرجیل میمن نے کہا کہ امن وامان کی خراب صورتحال کے باعث 26 جنوری کو ڈبل سواری پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

مزید خبریں :