24 فروری ، 2014
کراچی …کراچی کوغیرقانونی اسلحہ سے پاک کرنے اور پولیس میں سیاسی اثرورسوخ ختم کرنے کیلیے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔مظاہرے میں سماجی رہنماوں ، سول سوسائٹی کے ارکان اور مختلف شعبہ زندگی کے افراد نے شرکت کی۔ خاور خان کی رپورٹ کے مطابق سول سوسائٹی کے نمایندے کراچی کی اہم ترین شارع فیصل کے مصروف ترین میٹر و پول موڑ پرجمع ہوئے اور مطالبہ کیا کہ کراچی کو ہر قسم کے ناجائز اسلحہ سے پاک کیا جائے اورسندھ پولیس میں سیاسی اثروروسوخ کاخاتمہ کیا جائے۔مظاہرے میں کسی نے اٹھایا سبز ہلالی پرچم تو کوئی تھامے رہا بینر ۔مظاہرے میں معروف گلوکاراور سماجی رہنما شہزاد رائے نے بھی شرکت کی۔مظاہرین گزنے والی گاڑیوں میں موجود لوگوں کو احتجاج میں شامل ہونے اور کراچی کو امن کا گہوارہ بنانے کی آگاہی دیتے رہے۔مظاہرین نے بتایا کہ شہر میں دیرپا امن ہونے تک ہر پیر کواحتجاج کیا جاتا رہے گا۔ سپریم کورٹ کراچی بے امنی کیس کی گزشتہ سماعتوں کے دوران شہر کو غیر قانونی اسلحہ اور پولیس کو سیاست سے پاک کرنے کے احکامات دے چکی ہے لیکن شاید عمل درآمد نہ ہونے پر نا صرف سول سوسائٹی بلکہ عوام میں بھی یہ مطالبات زور پکڑتے جارہے ہیں۔