25 فروری ، 2014
شمالی وزیرستان… سیکیورٹی فورسز نے میران شاہ کے قریب کارروائی کی ہے۔ فورسز نے کارروائی میں شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی میں ہلاکتوں کاخدشہ ہے۔ فورسز نے شمالی وزیرستا ن کے علاقے میران شاہ میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر جیٹ طیاروں سے حملے کیے ہیں، کارروائی جنوبی وزیرستان میں بھی کیے جانے کی اطلاعات ہیں۔