25 فروری ، 2014
اسلام آباد… وزیراعظم نواز شریف کی سربراہی میں ہونے والا وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا،کابینہ نے قومی سلامتی پالیسی کی منظوری دے دی جس کا اعلان قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے یہ فیصلہ بھی کیا کہ اجلاس میں دہشتگردوں کو غیر مشروط طور پر جنگ بندی کا اعلان کرنا ہوگا،جبکہ یہ مطالبہ بھی کیا گیا کہ طالبان فوری طور پر لڑائی ترک کر دیں ۔وفاقی کابینہ کی جانب سے منظور کی جانے والی قومی سلامتی کی پالیسی کا اعلان کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گااور اعلان وزیراعظم نواز شریف خود کریں گے۔