25 فروری ، 2014
لاہور…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ عوام 9مارچ کو لاہور میں روحانی اجتماع کو تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ثابت کر دیں،اللہ تعالیٰ کی وحدانیت،ختم نبوت اورقرآن مجیدپرہماراکامل ایمان ہے، طالبان کی کلاشنکوف بردار شریعت کسی قیمت پر قبول نہیں۔ پنجاب ہاوٴس لاہورمیں ایم کیوایم کے ذمے داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے مزید کہا کہ طالبان دہشت گردوں کی شریعت کل بھی نامنظور تھی اورآج بھی ہے، ایم کیو ایم نے کراچی میں یکجہتی ریلی منعقد کر کے طالبان کی دہشت کا خاتمہ کر دیا، پنجاب کے عوام پاکستان کی سلامتی و بقا اور ترقی وخ وشحالی کے لیے کردار ادا کریں۔