21 جنوری ، 2012
اسلام آباد … فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین سلمان صدیق ریٹائر ہوگئے، اب انہیں سیکریٹری جنرل ریونیو تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ ریٹائر ہونے والے چیئرمین ایف بی آر سلمان صدیق نے جیو نیوز کو بتایا ہے کہ انہوں نے جمعہ کو ہی اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا تھا۔ فی الحال فیڈرل بورڈ آف ریونیو بغیر چیئرمین کے کام کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق ممبر اسٹریٹجک پلاننگ محمود عالم کو قائم مقام چیئرمین ایف بی آر کا چارج دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق سلمان صدیق کو اب سیکریٹری جنرل ریونیو تعینات کیے جانے کا امکان ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے سمری وزیر اعظم کو بھجوا دی ہے۔